وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گندم کی فصل پر ستر فیصد قرضوں کی فراہمی کی پنجاب حکومت کی سکیم کسانوں کے لیے انتہائی سود مند ہے۔ اتوار کو مریدکے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت کسان اپنی گندم کی پیداوار قریبی مرکز پر جمع کرائیں گے اور قیمت کا 70 فیصد قرضہ حاصل کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ افراد کا گروپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اردن کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور شاہ عبداللہ دوم کا دورہ دونوں ممالک کے لیے ایک اچھی پیش رفت ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور اردن کے درمیان متعدد شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

