شہباز شریف نے برطانوی
پاکستانیوں کے تعاون کو سراہا
وزیراعظم شہباز شریف نے
برطانیہ کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام کے تبادلے
میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔ وہ
برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ فار فیتھ، کمیونٹیز اینڈ ری سیٹلمنٹ لارڈ
واجد خان سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے برطانوی پاکستانیوں کے تعاون کو سراہا جو پاکستان اور برطانیہ کے
درمیان ایک پل کا کردار فخر سے ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہز میجسٹی کنگ چارلس III کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کیئر اسٹارمر
کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے پاک برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے
اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں لارڈ خان کی کوششوں کو سراہا۔ لارڈ واجد خان
نے وزیراعظم کو اپنی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا جن کا مقصد پاک برطانیہ
تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
ملکی سطح پر متعلقہ سرکاری
محکمے سمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ستمبر 2023 سے اب تک
ملک بھر میں مجموعی طور پر 13,471.5 میٹرک ٹن کھاد، 3,794.64 میٹرک ٹن آٹا،
35,134.61 میٹرک ٹن چینی اور 4,442,880 سگریٹ کے ذخیرے ضبط کیے جا چکے ہیں