Write & Win upto Rs: 1000 in a Lucky Draw

The Russia-Ukraine war could not be stopped - Daily Urdu News - TPO News

روس یوکرین جنگ کیا رکے گی یا نہیں یا پھر یہ جنگ مزید تیز ہوتی چلی جائے گی کیونکہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمر پوتن کی روس یوکرین جنگ روکنے کی بات کے باوجود پھر جھڑپیں جاری

The Russia-Ukraine war could not be stopped, Gaza Strip, Now you can read daily urdu news and today update,news,world news,breaking news,us news, tpo,

روس یوکرین نے ایک دوسرے کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی ٹاک کے باوجود ایک دوسرے کے انرجی سٹریکچر پر حملے کئےروس کے مطابق ایک یوکرینی ڈرون نے روسی آئل ڈپو پر حملہ کیا تھا جبکہ یوکرین کے مطابق روس نے ان کے بجلی کے نظام پر حملہ کیا تھا

روس اپنی من پسند شرائط پر ہی جنگ روکنا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ خفیہ امداد بند ہو، ادھر یوکرین روس کی ان شرائط کو ناقابل قبول سمجھتے ہوئے کہتا ہے کہ روس جنگ روکنا ہی نہیں چاہتا۔

 

اسرائیل نے آگے نہ بڑھنے خلاف غزہ میں ایک بار پھر حملے شروع کردیئے ہیں سوموار سے لے کر اب تک ان اسرائیلی حملوں میں چار سو سے زائد فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اسرائیل کے مطابق یہ حملے حماس پر کئے گئے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہےان حملوں میں کئی بے گناہ فلسطینی بھی ہلاک ہوئے ہیں

 

افغانستان کی لڑکیاں اب بھی سکول نہیں جاسکتیں، اور بارہ سال سے بڑی عمر کی لڑکیاں مدرسے میں پڑھیں گی، دینی تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ لڑکیوں کے پاس اس کے علاوہ تعلیم حاصل کرنے کا کوئی حل نہیں۔طالبان حکومت سے پہلے افغانستان میں پانچ ہزار رجسٹرڈ مدرسے تھے مگر اب یہ تعداد اکیس ہزار ہےاور ان میں دینی تعلیم کے ساتھ علمی موضوعات اور زبانیں بھی سکھائی جاتی ہیں

ان مدرسوں میں لڑکیاں جہاں آپس میں رابطے اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے آتیں ہیں وہیں دینی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش مند خواتین بھی جو مذہب کو جاننا چاہتی ہیں کہ خواتین کے کیا حقوق ہیں اور انہیں اپنی فیملی اور معاشرے سے کیسے پیش آنا ہے

جبکہ افغان حکومت پر اندرونی اور بیرونی دباؤ برقرار ہے کہ لڑکیوں کے لئے تعلیمی مواقع پیدا کرے اور خواتین تعلیمی میدان میں نمایاں طور پر اپنے فرائض سر انجام دے سکیں

 

نو ماہ تک سپیس میں پھنسے رہنے کے بعد امریکی خلانورد بالآخر واپس زمین پر آنے میں کامیاب ہوگئےناسا کے یہ خلانورد گزشتہ سال جون میں انٹرنیشنل سپیس اسٹیشن پہنچے تھے انہیں وہاں ایک ہفتہ رہنا تھا مگر سپیس کرافٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث نو ماہ وہاں گزارنے پڑ گئےانہیں ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کی قدر کا احساس ہوا اور روزانہ ورزش کرنے کے باوجود ان کے جسم میں بہت سی تبدیلیوں کا امکان ہے، اس لئے  انہیں کچھ خاص امتحانوں اور ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گاتاکہ وہ زمینی ماحول سے ایک بار پھر ایڈجسٹ ہوسکیں جب کو دونوں خلانورد واپس گھر پہنچنے پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں


ebay paid promotion