Write & Win upto Rs: 1000 in a Lucky Draw

Prime Minister Shehbaz Sharif's visit to Saudi Arabia - Daily Urdu News - TPO News

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاک سعودی سرمایہ کاری اور تجارت امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک سعودی عسکری تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

Prime Minister Shahbaz Sharif visits Saudi Arabia, meets Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman. Army Chief General Syed Asim Munir also attended the meeting.

 

خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا۔ بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا۔ بنوں پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر جدید اور خودکار اسلحے سے حملہ کیا۔ بنوں پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

 

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف 12 دن باقی ہیں۔ غیر قانونی مقیم افغان کے لیے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے۔ حکومت مقررہ تاریخ کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی۔

 

توقع ہے کہ دہشت گردوں کو ہر قیمت پر شکست دی جائے گی۔ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ ریاست نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے، صدر آصف علی زرداری کا کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب۔ اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی خصوصی شرکت۔ صدرِ مملکت سے بلوچستان کی پارلیمنٹ کے ارکان کی بھی ملاقات ہوئی۔

 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھیں۔ حکومت نے چینی مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ چینی 164 کلو تک بیچنے کی اجازت دے دی گئی۔ نائب وزیرِ اعظم اکرام کہتے ہیں کہ چینی کی قیمت 180 سے 200 تک جانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ یقین دہانی کروائیں گے کہ چینی کی ریٹیل قیمت 164 سے زیادہ نہ ہو، قیمت بڑھی تو برداشت نہیں کریں گے۔

 

چیف جسٹس پاکستان کا عوام کے نام پیغام: سپریم کورٹ میں خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کر دی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ رشوت اور سفارش برداشت نہیں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ میں انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ نئے ججز کے آنے کے بعد مقدمات کے فیصلوں میں تیزی آئے گی۔

 

امریکہ میں داخلے پر پابندی کے لیے ممالک کی فہرست بنانے کی تیاری۔ امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ جس فہرست کا انتظار ہو رہا ہے، اس کا کوئی وجود نہیں۔ ویزا مسائل سے کس طرح نمٹا جائے، یہ دیکھنا ہے کہ کس کو امریکی داخلے کی اجازت دی جائے۔


ebay paid promotion