Social Wife - Risks for freelancers and businesses | فری لانسرز اور کاروبار کے لئے خطرات

فری لانسرز اور کاروبار کے لئے خطرات

گورا چٹا رنگ، مخروطی چہرہ، قدرت کے شاہکار و جادوئی ماس میں ابھری ہوئی بڑی بڑی سفید آنکھیں، حسن و جمال کی گہری آمیزش سے بھرپور گال، ناک کی بناوٹ بتارہی تھی کہ خدا نے اسے حسن و نزاکت سے مالا مال کیا سونے پر سہاگہ پیلے سوٹ نے کررکھا تھا غضب لگ رہی تھی 


یہ سارا منظر واٹس ایپ کی ویڈیو کال سےاس وقت نظر آیا جب ساتھ والی سیٹ پر براجمان ایک پنتالیس سالہ آدمی نے کال کا آغاز کرکے رومانی فقروں کا تبادلہ کیا اور نہ چاہتے ہوئے بھی وہ مقولہ ذہن میں ابھرا کہ حسن والے نصیب والوں کے غلام ہوا کرتے ہیں لگ بھگ چار گھنٹے کے سفر میں سے پہلا گھنٹہ خوشگوار رہا اور ان دونوں کی باتوں سے محظوظ ہوتا رہا میری جگہ کوئی اور بھی ہوتا تو حالات مختلف نہ ہوتے ان کا بلاجھجھک باتیں کرنا اور آدمی کا اونچی آواز میں بلاخوف و خطر ہنسنا اردگرد والوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کررہا تھا اور یہ حقیقت ہے کہ اگر مرد کو رجھانے والی خوبصورت محبوبہ مل جائے تو وہ اس بات سے بے خبر اس کی ہر ادا و شوخ و چنچل سے لطف اندوز ہوتا ہے کہ اس کے اردگرد کیا ہورہا ہے اور کون کون اس پر نظر اور کان دھرے ہوئے ہے

یہ ایک نفسیاتی تلخ حقیقت ہے جو کام اپنی بیویوں کو کرنا چاہیئے وہ بہت کم صبر شکر کے ساتھ گھر کو جنت بنانے والی ہوتی ہیں جبکہ دیگر کے کام دوسری عورت ہی اپنے گھر کی بجائے  غلط جگہ پر کررہی ہوتی ہیں



گھنٹہ ہوتے ہی سگنلز میں بھی پرابلم شروع ہوگئی تو نیٹ کالز بھی متاثر ہورہی تھی جس کی وجہ سے آواز صاف سننے میں مشکل ہورہی تھی اس لئے ان کو کالز بند کرنا پڑی ، وطن عزیز میں آج کل جہاں انٹر نیٹ کی رسائی مہنگی ہورہی ہے وہیں پر حکومت دیگر کنٹرولڈ ممالک کی طرح یہاں بھی سارے سسٹم کنٹرول کرنا چاہ رہی ہے

جبکہ معیشت اور عوام کی بھلائی کے بارے میں کسی کو کچھ پرواہ نہیں کنٹرولڈ ممالک خود مختار ہیں ان کی معیشت مضبوط ہے وہاں روزگار ہے وہاں قانون کی بالادستی ہےیہاں سسٹم کنٹرول کا مقصدبنیادی طور پر انٹرنیٹ ٹریفک کو فلٹر کرنا ہے مجرمانہ و نامناسب مواد اپلوڈ کرنے والے کے خلاف کاروائی کرنا ہے اس کے لئے تمام انکرپٹڈ کو ڈی کرپٹ کرنا پڑے گا جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی، بینکنگ نظام متاثر ہوگا جس ڈیٹا لیک ہونے کے خدشات بڑھ جائیں گے، فری لانسرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا وی پی این استعمال کرنے والے گرفت میں ہوں گے اور سوشل میڈیا تک کی رسائی نہ صرف مشکل ہوگی بلکہ کنٹرولڈ ہوگی

تماشائے حسن اور دو ٹکے

ان سب باتوں کو اگر ایک جانب کرکے ملک کے حالات دیکھے جائیں تو اس سسٹم کو لگانے اور اس کے مقاصد کو سمجھنے میں زیادہ آسانی ہوگی تاہم سب سے اہم یہ ہے کہ اس وقت ضرورت ہے یکجا ہونے کی کسی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ملک و قوم کی بہتری کے لئے اور معیشت کی مضبوطی کے لئے


از:  دانش احمد شہزاد

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion