سوپر
پاور کی خفیہ ایجنسی کی سب سے بڑی ناکامی
امریکی
صدر جوبائیڈن کا آئندہ آنے والے انتخابات میں سے دستبردار ہونے کے اعلان کو جہاں
سراہا جارہا ہے وہاں مخالف پارٹی کی جانب سے اس اقدام پر تنقید بھی کی جارہی ہے
بائیڈن کا صدارتی انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیوں
جائیڈن
نے ڈیموکرٹیک پارٹی کی کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے جو نائب صدر کے
طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہی ہیں اگر وہ امریکی صدر بن جاتی ہیں تو وہ واحد
خاتون امریکی صدر ہوں گی جو سیاہ فام خاتون بطور صدر بنیں گی اور ان کا تعلق جنوبی
ایشیا سے بھی ہےاور وہ بائیڈن کی
دستبرداری کے بعد پارٹی کی جانب سے نمایاں ترین امیدوار کی حیثیت سے سامنے آئیں
ہیں
دوسری
جانب امریکہ کی سیکرٹ سروس کی سربراہ نے ایک جگہ یہ اعتراف کیا ہے کہ سابق صدر پر
حملہ ہونا گزشتہ دہائیوں کے دوران ہونے والی ناکامی ہے اس سے قبل بھی سیکرٹ سروس
کی سربراہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہےاور کمبرلی شیٹل نے سیکیورٹی میں
ہونے والی کسی بھی کمی کو اپنی ذمہ داری میں ناکامی کے طور پر قبول کیا ہےاور کہا
ہے کہ یہ ان کی سب سے بڑی ناکامی ہے