ونڈوز سافٹ ویئر کریش اور ہیکنگ کے خطرات
جمعہ کے دن ہونے والے کلاؤڈ سٹرائک کی وجہ سے براعظم امریکہ، یورپ، آسٹریلیا اور کئی ممالک کو ایک سے دو دن میں اتنا نقصان پہنچایا کے شائد اتنا نقصان اس سے پہلے ٹیکنالوجی کی وجہ سے کبھی نہیں ہوا،
ہزاروں
فلائیٹس کو منسوخ کردیا گیا، بینکنگ نظام متاثر ہوا ، آن لائن کے متعدد پراجیکٹ
بندش کا شکار ہوئے، ہسپتالوں کا نظام رکتا نظر آیا، ٹرانسپورٹ کا نظام بسوں اور
ٹرینوں کا شیڈول بندش یا تاخیر کا شکار ہوا ، جہاں ہزاروں فلائٹس منسوخ ہوئیں وہیں
سینکڑوں تاخیر کی نظر ہوگئی یہاں تک کہ امریکہ کو اپنے شہریوں کو یہ کہنا پڑا کہ
وہ ایئرپورٹ کا رخ نہ کریں گھر سے نکلنے سے پہلے وہ اپنی ٹرانسپورٹیشن کی معلومات
کنفرم کرکے سفر کریں
اس
سب کی وجوہات کو جاننے اور اس کو جلد از جلد درست کرنے کے لئے وائٹ ہاؤس سے ہنگامی
بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایات جاری ہوئیں اور معاملے کی کھوج لگانے کی کوششیں کی
گئیں
امریکی
سائبر سیکیورٹی فرم کراؤڈ اسٹرائیک نے صارفین کو بتایا کہ وہ مائیکروسافٹ ونڈوز
آپریٹنگ سسٹمز کے سافٹ ویئر کے "کریش
ہونے کی سے آگاہ ہے اور اس پر کام جاری ہے اور ان کا سائبر سیکیورٹی کا سافٹ ویئر
ہیکنگ کے خطرات کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے
کئی
گھنٹوں کی بندش اور عارضی معطلی کے بعد رفتہ رفتہ معمولات معمول پر آنے شروع ہوگئے
مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے آفٹرشاک ابھی مزید جاری رہیں گے
اس
کے لئے وائٹ ہاؤس نے کئی جگہوں پر اضافی نفری تعینات کردی ہے، انفارمیشن اور کال
سینٹرز کی بحالی پر بھی کام ہوتا رہا مگر ابھی بھی کہیں کہیں عارضی معطلی کا سامنا
کرنا پڑ رہا ہے
کمپنی
نے اپنے تمام صافین سے صبر سے کام لینے کی تلقین کی ہے کہ لوگ صبر کریں جلد از جلد
ہم اس خرابی کو درست کرلیں گے