ہونٹ محبت اور دولت کی علامت
جس شخص کے ہونت موٹے ہوں وہ زود اعتقاد قدرے احمق کابل وجود اور چالاک لوگوں کے دھوکے میں آ جانے والا ہوگا۔
جس کے ہونٹ پتلے پتلے
اور سرخ ہوں وہ معتدل مزاج میانہ رو اور نیکی سرداری اور ترقی کی طرف مائل
ہوگا۔ عورت میں یہ صفت اور بھی زیادہ خوبیوں کی علامت ہے۔ بشرطیکہ ایسی عورت کی
آنکھیں شوخ نہ ہوں۔ جس شخص کا ایک ہونٹ بڑا اور دوسرا چھوٹا ہو وہ ست
الوجود کند ذہن اور کم نصیب ہوگا۔ غریبی کو تقدیر کا کرشمہ بتائے گا محنت سے جان
چھڑائے گا۔ جس کے ہونٹ زیادہ موٹے نہ ہوں وہ ذکی الطبع ، صاحب شعور، عشق و
عاشقی سے خوش ہو گا۔ اس کی مالی حالت یا تو قابل رشک حد تک عمدہ ہوگی یا جیسی بن
پڑے گزارہ کرنے والا ہوگا۔ جس کا نیچے کا ہونٹ بڑا ہو وہ زود رنج ہوتا ہے۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ
جب بچے روتے ہیں تو ان کا نیچے کا ہونٹ آگے کو نکل جاتا ہے اور اوپر کا اس سے کم
رہتا ہے۔ یہ بات اس طرف اشارہ کرتی ہے۔ البتہ حتی اور سادہ دل ہونا بھی اس کی صفت
ہے۔ جس کے ہونٹ ہر وقت کھلے رہیں وہ مفلس، نادار، فلاکت زدہ جاہل، نااہل ،
کینہ پرور لڑنے جھگڑنے میں وقت ضائع کرنے والا اور بے رحم ہو گا۔ اگر ہونٹ خوب
ملے رہیں تو غور و خوض کی صلاحیت رکھنے والا ہو گا۔
0 Comments
Thank you. We appreciate your valuable feedback.