دانتوں کی گنتی کرلیں آپ بھی امیر ہوسکتے ہیں
چھوٹے دانتوں کا آدمی حلیم الطبخ، دیانت دار با اصول، پخته عقائد و ایمان رکھنے والا اور بدن کا کمزور ہوگا۔ جسمانی طور پر لوگ اس پر فتح پا سکتے ہیں۔ مگر بڑی سے بڑی طاقت بھی اس کے صحیح عقائد اور ایمان کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ جس شخص کے دانت لمبے، پتلے اور نوکیلے ہوں یا تیز ہوں وہ حاسد، دلیر بے حیا بے اعتقاد اور شکم پرست ہوگا۔ گزری باتوں ہے اس کا دل بہلے گا اور دوسروں کو خوش دیکھ کر اسے تکلیف ہوگی۔
جس کے دانت ملے
ہوئے اور مضبوط ہوں وہ حسن پرست قصے سننے کا شوقین اور لمبی عمر پانے والا ہو
گا۔ جس کے دانت معمولی دانتوں سے کچھ لمبے یا کچھ چھوٹے ہوں وہ سمجھدار تو
ہوگا مگر حاسد ، مغرور اور دوسروں کو حقیر سمجھنے کا عادی ہو گا۔ دلیری بھی اس میں
ایک خاص حد تک موجود ہوگی۔ جس کے دانت ہونٹوں سے بھی باہر نکلے ہوئے ہوں وہ
خویش و اقارب سے یعنی تالو زبان، لب اور دیگر متعلقہ حصوں سے جدا ہو کر باہر نکل
آتے ہیں۔ اسی طرح وہ شخص خود بھی اپنوں سے جدا ہو کر بیگانوں میں زندگی کا کثیر
حصہ بسر کرے گا۔
جس کے دانت موتی کی
طرح چمکدار ہوں وہ صاحب حکومت و اقبال ہوگا۔ بعض لوگوں کے دانت بندریا گیدڑیا بلی
یا چوہے کے دانتوں سے خفیف سی مشابہت رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ علی العموم غربی اور
مفلسی میں زندگی بسر کرتے ہیں اور ایسے لوگوں سے دوسروں کو نقصان کا احتمال بھی
رہتا ہے۔ ان لوگوں میں مشکل سے کوئی شخص خوش مذاق ملے گا۔ بعض لوگوں کے دانتوں کی
تعداد 37ہوتی ہے.... ایسے لوگ محنت و مشقت سے روزی حاصل کر سکتے
ہیں۔ بعض کے 29 دانت ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ صاحب عقل و فہم
ہوتے ہیں۔ بعض کے دانتوں کی تعداد 31 ہوتی ہے۔ جو دولت مندی کی علامت ہے جن کے
دانت پورے 32 ہوں گے وہ ضرور عالم و فاضل اور قابل و لائق
ہوں گے۔
جن کے دانت چھدرے
ہوتے ہیں یعنی پیوستہ نہیں ہوتے بلکہ پراگندہ ہوتے ہیں۔ ان کے قلوب یعنی دل
پراگندہ نہیں ہوتے۔ پیوستہ ہوتے ہیں۔ ایسے دانتوں والا صاحب اور صاحب دیانت ہوگا۔
0 Comments
Thank you. We appreciate your valuable feedback.