Nose | Can the nose make you rich | ناک عزت کی علامت کیسے

آپ کی ناک آپ کی عزت کیسے بن سکتی ہے

جس کی ناک لمبی اور پتلی ہو وہ شخص دلیر، سخت اور غضب ناک ہوگا۔ سادہ دل اور معمولی ترغیب و ترتیب اس پر اثر کرے گی۔ بدی اور نیکی کی طرف لانے میں زیادہ دشواریاں نہیں ہو سکتیں۔

جس کی ناک لمبی اور پتلی ہو اور اس کی نوک کسی قدر نیچے کو جھکی ہوئی ہو وہ صاحب عقل و تمیز اور دیانت دار اور متقی پرہیز گار اور ضرورت کے وقت ممد و معاون احباب ہوگا۔ جس کی ناک درمیان سے چوڑی اور نوک کے پاس سے آکر تنگ ہو گئی ہو وہ فضول بکو اس کا عادی اور کم نصیب اور جھوٹ کو پسند کرنے والا ہو گا۔

 

Nose | Can the nose make you rich | ناک عزت کی علامت کیسے

لمبی اور چوڑی ناک کے آدمی علی العموم محنتی ہوتے ہیں اور جس کے راز دار ہوں اسے افشا نہ کریں گے۔ جس کام پر لگ جائیں رازداری سے کر سکیں گے۔ جب تک کامیاب نہ ہو جائیں دوسروں کو اطلاع نہ ہونے دیں گے۔ اور اس بات کو پسند نہ کریں کہ وہ عام لوگوں میں شہرت پائیں۔ اسی قسم کی مخصوص لمبائی چوڑائی کی ناک والے خفیہ پولیس اور محکمہ سراغ رسانی و جاسوسی کے کام کے ہوتے ہیں۔

 جس کی ناک کی نوک نہایت تیز ہو اور ناک نہ بہت موٹی ہو نہ پتلی نہ بہت لمبی ہو نہ چوڑی ( تقریبا اوسط انداز کی ہو) وہ مزاج کا کسی قدر چڑ چڑا اور کچھ زود رنج ہوگا۔ اگر عورت ہے تو ضرور لڑنے جھگڑنے والی اور خاوند کے لیے وبال جان ہوگی۔ جس کی ناک کی نوک گول اور نتھنے بھی چھوٹے  ہوں وہ فیاض طبع اعتقاد کا مضبوط عالی ہمت اور کسی قدر مغرور ہوگا۔ بدن کی نسبت اگر ناک زیادہ سرخ ہو تو ایسا شخص لالچی عیاش اور نیکی کا دشمن ہوگا۔ بد اعمالیاں اس کے لیے دل چسپی کا موجب ہوں گی۔ اور ایسے ہی لوگوں کی سوسائٹی کو پسند کرے گا۔ جس شخص کی ناک درمیان سے اونچی ہو وہ دور اندیش، حلیم الطبع عالی ہمت، صادق القول اور دوستوں اور بزرگوں کی عزت کرنے والا ہوگا۔ بڑے سے بڑے کام کو بھی کرنے سے جی نہ چرائے گا۔ ہر کام کے شروع میں اس کے انجام پر نظر رکھے گا اور قوت برداشت بھی اس میں ضرور ہوگی۔ جس شخص کی ناک کی نوک قدرے لمبی ہو وہ صلح جو محنتی اور دانشمند ہوگا۔ جھگڑے فساد سے بچے گا۔ اور کاروبار متعلقہ کے نشیب و فراز پر نظر رکھے گا۔ بعض ماہرین کی یہ بھی رائے ہے کہ جس کی ناک اونچی ہوگی وہ شہوت پرست ہو گا۔ جس کی ناک چھوٹی ہوگی وہ شہوتی نہ ہوگا۔ مگر غیرت مند بھی نہ ہوگا۔ اوسط درجہ کی ناک کا آدمی سمجھدار ہوتا ہے۔ نوکدار ناک نیک بختی کی دلیل ہے اور ٹیڑھی ناک جو باریک ہونے کے ساتھ ہی نتھنے کشادہ رکھتی ہو مفلسی ، ناداری اور غربت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion