Hair | بال

بال

 

جس شخص کے بال لمبے ہوں

مگر پیچیدہ نہ ہوں وہ رحمدل اور سلیم الطبع ہو گا اور آزار انسانی سے کوسوں دور رہے گا۔ جس کے چھوٹے موٹے اور گھنے ہوں وہ عموماً دلیر، مضبوط، عورتوں سے رغبت رکھنے والا اور کسی قدر بیوقوف ہوگا۔ جس کے ابرو اور کنپٹی پر گھنے بال ہوں اور کسی قدر زیادتی کے ساتھ ہوں تو ایسا شخص نفس پرست، فضول گو سریع الاعتقاد اور ذرا بد تمیز ہوگا۔ جس کے سر کے بال گھنے ہوں وہ عزت کا طالب، سریع الاعتقاد حافظہ کا ضعیف اور ست ہوگا۔

 

جس کے بال مائل بہ سرخی ہوں

وہ مغرور حیلہ باز غیبت کرنے والا حاسد اور دوسروں کی برائی کو دلچسپی سے سننے والا ہوگا۔ جس کے بال چھوٹے کم سیاہ اور کسی قدر گھنگریالے ہوں۔ وہ صلح جو، صفائی کا دلدادہ اور نیکی پسند ہوگا۔ اس کے اطوار و عادات بھی اچھے ہوں گے۔ مگر ذرا حسن پرست ہو گا۔ جس کے بال نرم سیدھے اور لمبے ہوں اور سیاہ ہوں وہ صلح جو خوش اخلاق، مزاج اور طبیعت کا بشاش۔ ایسے شخص کی دوستی کبھی نقصان اور ضرر کا موجب نہیں ہو سکتی۔


جس کے بال زیادہ گھنگریالے ہوں

 وہ دل کا قوی، خوش باش عورتوں سے زیادہ رغبت رکھنے والا حسن و جمال کی باتوں کو نہایت دلچسپی سے سننے والا ہوگا۔ اس کے دماغ میں ذکاوت اور ادراک ایسے تیز کبھی نہیں ہو سکتے کہ اسے دانشمند مدمغ اور عاقل فرزانہ کہا جا سکے۔ کم عقلی یعنی ہلکی قسم کی بیوقوفی کی باتیں اس سے ظاہر ہوں تو تعجب کی بات نہیں۔ 

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion