Forehead | پیشانی

پیشانی

جس کی پیشانی مدور یعنی گولائی لیے ہوئے ہو۔ وہ فیاض سمجھدار اور متقی پرہیز گار ہوگا۔ اپنی خواہشات پر پوری پوری تو نہیں مگر کافی قدرت رکھتا ہوگا۔

جس کی پیشانی بھری ہوئی اور ابرو کی ہڈیاں ذرا اٹھی ہوئی ہوں اور چیں جبیں سے بھی مزین وہ جھگڑالو فریبی اور برائی پسند اور بیہودہ گو ہوگا۔

چھوٹی اور دبی ہوئی پیشانی کا آدمی فهمیدہ سلجھا ہوا بلند ہمت دلیر مگر عزت و الفت کا جھوٹا دعویدار ہوگا۔

جس کی پیشانی دونوں جانب سے نویکلی اور قدرے نکلی ہوئی ہو۔ وہ پیدائشی کمزور ہوگا۔ مزاج میں تلون اور دماغی قوتوں میں کمزوری و ناتوانی ہوگی۔


جس کی کنپٹی گوش سے پر ہو وہ عالی حوصلہ مگر ساتھ ہی مغرور بھی ہوگا۔ خبر دار اور بات کو دیر میں سمجھنے والا ہو گا۔ یعنی قوائے مدرکہ تیز ہوں گے۔ موٹی سمجھ بوجھ رکھتا ہوگا۔

جس کی کنپٹی گوش سے پر ہو وہ عالی حوصلہ مگر ساتھ ہی مغرور بھی ہوگا۔ خبردار اور بات کو دیر میں سمجھنے والا ہوگا۔ یعنی قوائے مدرکہ تیز ہوں گے موٹی سمجھ بوجھ رکھتا ہوگا۔


جس کے ابرو پر جھریاں پڑی ہوں اور پیشانی کے وسط میں ایک جھری مثل درخت کے ہو۔ جس کے سبب سے پیشانی کے دو حصے معلوم ہوتے ہوں۔ وہ آدمی بلند ہمت والا ذکی الفهم یعنی عاقل اور مکاری سے نفرت کرنے والا ہو گا۔

جس کی پیشانی لمبی اور کشادہ اور کسی قدر باہر نکلی ہوئی ہو۔ وہ دیانتدار مزاج کا سادہ مگر کچھ ہیٹا اور نکما سا ہوگا۔ تنگ پیشانی مفلسی کی نشانی اور فراغ پیشانی جس میں موزونیت اور اعتدال شامل ہو عقلمندی کی دلیل ہے۔ ایسا شخص خلیق ہوگا اور ضرورت مندوں کی امداد سے جی نہ چرائے گا

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion