اقوام متحدہ کے سربراہ نے بلوچستان میں خودکش حملے کی مذمت کی ہے
اقوام متحدہ کے سربراہ نے
بلوچستان میں خودکش حملے کی مذمت کی ہے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
انتونیو گوتریس نے بلوچستان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی وین پر خودکش حملے کی شدید
مذمت کی ہے۔
نیویارک میں ایک بیان میں
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی جانب
سے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش
کی۔
جبکہ
دوسری جانب پاکستان اور جرمنی نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں
سے نمٹنے اور سب کے لیے پائیدار مستقبل کے لیے کام کرنے کے لیے اپنی شراکت داری کو
مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ مفاہمت وزیر برائے موسمیاتی
تبدیلی شیری رحمان اور جرمن وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر ٹوبیاس لِنڈنر کے درمیان
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں طے پائی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے
پاکستان اور جرمنی کے درمیان قابل تجدید توانائی، موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے شعبوں
میں تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزراء نے موسمیاتی تبدیلی
کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔