وزیراعظم نے خصوصی رمضان پیکج کی منظوری دی
وزیراعظم نے خصوصی رمضان پیکج
کی منظوری دی
وزیراعظم محمد شہباز شریف
کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران معاشرے کے پسماندہ طبقے کو مفت آٹا فراہم کرنے
کے لیے خصوصی پیکج تیار کیا گیا ہے۔
منگل کو لاہور میں وزیراعظم
شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پیکیج کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے
وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی رمضان پیکج کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب کے غریب عوام کو
مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت
کی کہ وہ رمضان پیکج کے تحت غریب خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کے لیے جلد از جلد
پالیسی وضع کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی
حکومت پنجاب ماڈل کی طرز پر رمضان پیکج کے تحت عوام کو ریلیف دینے کے لیے صوبوں کو
ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔