حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے | Govt taking every possible step to facilitate investors

 حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے

حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے | Govt taking every possible step to facilitate investors


حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

وہ ریکو ڈک مائننگ کمپنی کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس کی سربراہی اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹو کر رہے تھے جنہوں نے پیر کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، مواصلات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا جو صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ریکو ڈک پراجیکٹ پر عملدرآمد کے لیے پراجیکٹ سپورٹ ٹیم بنانے کی ہدایت کی۔

 

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریکوڈک پراجیکٹ کے ستر فیصد ورکرز کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ریکو ڈک کمپنی نے علاقے کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے تعاون سے ایک سکول قائم کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ اور اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ انہیں روزگار کے مواقع مل سکیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کام جاری ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ منصوبے میں متبادل توانائی استعمال کی جا رہی ہے۔

 

وزیر اعظم نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حوالے سے ریکو ڈک مائننگ کمپنی کے جاری کام کو سراہا اور کمپنی کو بلوچستان میں دانش سکولوں کے قیام میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ترغیب دی۔

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion