قازقستان پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے | Kazakhstan ready to strengthen economic partnership with Pakistan

 قازقستان پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے

قازقستان نے پاکستان کے ساتھ دیرپا اور طویل مدتی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

آستانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قازقستان کے وزیر برائے قومی اقتصادیات اے کوانتیروف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کے لیے باہمی بات چیت میں مصروف ہیں جس سے مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔

اے کوانتیروف نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان علاقائی اقتصادی اور تجارتی انٹیگریشن میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جس کے لیے دونوں ممالک میں بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ درمیانی راہداری کا تصور علاقائی رابطوں کے لیے بہت اہم ہے جس سے تمام علاقائی معیشتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion