رمضان المبارک کے دوران 100 ملین افراد کو مفت آٹے کی فراہمی کا حکومتی اقدام | Govt’s initiative of provision of free flour to benefit 100 million people during Ramazan

 رمضان المبارک کے دوران 100 ملین افراد کو مفت آٹے کی فراہمی کا حکومتی اقدام

رمضان المبارک کے دوران 100 ملین افراد کو مفت آٹے کی فراہمی کا حکومتی اقدام | Govt’s initiative of provision of free flour to benefit 100 million people during Ramazan


رمضان المبارک کے دوران 100 ملین افراد کو مفت آٹے کی فراہمی کا حکومتی اقدام

 

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بزرگ افراد اور خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایت پیر کو راولپنڈی میں مفت آٹا تقسیم کرنے والے مراکز کے دورے کے موقع پر دی۔

 

وزیراعظم نے آٹے کی تقسیم کے طریقہ کار سے متعلق مسائل حل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انتظامیہ دوسرے صوبوں کے لوگوں کو آٹے کے تھیلے جمع کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آٹے کی تقسیم کے مراکز پر خصوصی کاؤنٹرز کھولے جائیں گے تاکہ ان لوگوں کو رجسٹر کیا جا سکے جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حصہ نہیں ہیں۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ ہر خاندان کو بیک وقت آٹے کے تین تھیلے فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان کا وقت اور آمدورفت کے اخراجات بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار غریبوں میں مفت آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

 

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آٹے کی تقسیم کے عمل کو بتدریج بہتر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے ایک سو ملین لوگ مستفید ہوں گے۔

  وزیراعظم نے آٹے کی تقسیم کے مراکز پر نظم و ضبط برقرار رکھنے پر انتظامیہ اور پولیس کی تعریف کی۔

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion