اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے پر بھی زور دیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل
نے اسرائیل کی طرف سے بستیوں کی مزید تعمیر و توسیع اور بستیوں کی چوکیوں کو قانونی
حیثیت دینے کے اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایک صدارتی بیان میں، کونسل
نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیلی آبادکاری کی سرگرمیاں جاری رکھنے سے دو ریاستی
حل کی عملداری کو خطرناک حد تک نقصان پہنچ رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل
نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے پر بھی زور دیا۔
امریکہ نے یوکرین کو پانچ سو ملین ڈالر کا نیا فوجی امدادی پیکج دینے کا وعدہ کیا ہے۔
اس بات کا اعلان امریکی صدر
جو بائیڈن نے کیف میں اپنے اچانک دورے کے دوران کیا، جو کہ روسی حملے کے بعد یوکرین
کا پہلا دورہ تھا۔
بائیڈن نے کہا کہ واشنگٹن
یوکرین کے قبضے میں ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز کے لیے مزید گولہ بارود بھی فراہم
کرے گا۔
یوکرین کے صدر نے جو بائیڈن
کے دورے کو سراہا ہے۔