ترکی کے جنوبی صوبے ہاتائے اور شمالی شام کو دو زلزلوں نے ہلا کر رکھ دیا ہے
ترکی کے جنوبی صوبے ہاتائے اور شمالی شام کو دو زلزلوں نے ہلا کر رکھ دیا ہے
ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی
مینجمنٹ پریذیڈنسی کے مطابق، ایک زلزلہ ہاتائے کے ڈیفنے ضلع میں آیا، جس کی شدت
6.4 تھی، جبکہ دوسرا 5.8 شدت تین منٹ بعد صوبہ سمندگ میں آیا۔
ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان
سویلو نے کہا کہ جنوبی صوبہ ہاتائے میں زلزلے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو سو
سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا، شام کے سول ڈیفنس
وائٹ ہیلمٹس کے مطابق، 130 سے زائد
افراد زخمی ہوئے ہیں اور یہ کہ کچھ پہلے سے تباہ شدہ عمارتیں گر گئی ہیں۔
اس ماہ کی چھ تاریخ کو اسی
علاقے میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ترکی اور شام میں 44 ہزار سے زائد افراد
ہلاک ہوئے تھے۔