چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا تھا۔
وزیراعظم نے آفتاب سلطان کی
خدمات کو سراہا اور ان کی ایمانداری اور راست بازی کو سراہا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس پہنچ گئے۔
اپنے قیام کے دوران وہ لتھوانیا
کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بات چیت کریں گے۔