پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 1.2 بلین ڈالر کی قسط ملے گی
وزیر تجارت سید نوید قمر کا
کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پاکستان کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت
پر عملے کی سطح کے معاہدے کا اعلان اس ہفتے کرے گا۔
بلومبرگ کے ساتھ ایک انٹرویو
میں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 6.5 بلین ڈالر کی کریڈٹ لائن کو غیر منجمد کرنے کے
لیے تمام مطلوبہ اقدامات کیے ہیں اور توقع ہے کہ اب کسی بھی دن یہ معاہدہ ہو جائے گا۔
وزیر تجارت نے کہا کہ آئی
ایم ایف کے باضابطہ اعلان کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 1.2 بلین ڈالر
کی قسط ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف
معاہدے سے سرمایہ کاروں اور قرض دہندگان کو یہ اعتماد ملے گا کہ پاکستان کی معیشت اب
مستحکم ہو رہی ہے اور ان کا پیسہ محفوظ رہے گا۔