پاکستان میں ازبک سفیر ایبک
عارف عثمانوف نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان
رابطوں کے منصوبوں کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے انگلش چینل
پلانیٹ ایف ایم 87.6 کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان
کی تاریخ اور عقیدہ مشترکہ ہے۔
سفیر نے کہا کہ پاکستان میں
صوفی روایات میں تاریخی روابط موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی،
اقتصادی اور ثقافتی روابط اتحاد کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے سائنس کے شعبوں میں علم کے
اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔