آئینی ترمیمی بل، 2023 اور پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل، 2023
سینیٹ میں آج دو بل پیش کیے گئے۔ ان میں شامل ہیں: آئینی ترمیمی بل، 2023 اور
پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل، 2023۔ چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دئیے۔
ایک پوائنٹ آف آرڈر پر قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے ان رپورٹس پر تشویش کا
اظہار کیا کہ حکومت نے ایف آئی اے کو سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو بغاوت کے الزام
میں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ان کے جواب میں وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے کہا کہ ایف آئی اے ایک
آزاد ادارہ ہے اور اس نے قانون کے مطابق اپنی انکوائری مکمل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
قانون اور آئین پر سب کو اعتماد ہونا چاہیے اور اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اسے سزا ملنی
چاہیے۔
اس پر اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی کی اور چیئرمین نے ایوان کی کارروائی کل
دس بجے تک ملتوی کر دی۔