آئی سی سی ویمنز T-20 ورلڈ کپ میں اتوار کو کیپ ٹاؤن میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
آئی سی سی ویمنز T-20
ورلڈ کپ میں اتوار کو کیپ
ٹاؤن میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
آئی سی سی ویمنز T-20
ورلڈ کپ میں اتوار کو کیپ ٹاؤن میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں
سے شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے
ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف
68 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ اور عائشہ نسیم 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
جواب میں بھارت نے ہدف 19
اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
53 رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے والی بھارتی کھلاڑی جمائمہ
روڈریگز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ٹورنامنٹ کا چھٹا میچ پیر
کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان جنوبی افریقہ کے شہر پارل میں کھیلا جائے گا۔