Write & Win upto Rs: 1000 in a Lucky Draw

سلمان خان کا کترنیہ کیف کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

 سلمان خان کا کترنیہ کیف کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

سلمان خان  اپنی  دوست  کترینہ کیف  کی شادی میں کیوں شرکت  نہیں  کریں  گے  وجہ  سامنے آ گئی۔

بالی ووڈ سٹارسلمان خان اپنی قریبی دوست کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کریں گے وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان دسمبرمیں اپنی آنے والی فلم ٹائیگر3پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے اس لئے کترینہ کیف کی شادی میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

سلمان خان نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی حراست کے دنوں میں شاہ رخ خان سے اظہاریکجہتی کے لئے اپنی شوٹنگ ملتوی کردی تھی اورشاہ رخ سے قریبی رابطے میں تھے۔سلمان خان کی ملتوی شوٹنگزکا آغازدسمبرمیں ہوگا۔

کترینہ کیف خان خاندان کی فرد سمجھی جاتی ہیں اس لئے دونوں کے پرستاروں کے لئے سلمان خان کا کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنا حیرانگی کا باعث تھا

ebay paid promotion