موسم کی شدت میں اضافے کے ساتھ کرونا وائرس کا خطرہ بڑھنے لگا

 موسمی نزلہ زکام نے خوف پیدا کردیا

کراچی میں سرد موسم شروع ہوتے ہی نزلہ،زکام ،کھانسی اور الرجی کی بیماریاں جنم لینا شروع ہوگئیں۔

موسمی نزلہ زکام نے شہریوں میں دوبارہ کورونا کاخوف پیدا کردیا ،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع اور جناح اسپتال کے ای این ٹی شعبے کے سربراہ پروفیسر رزاق ڈوگر کا کہنا ہے موسم کی تبدیلی کے ساتھ بیماریاں شروع ہوجاتی ہیں۔

لہٰذا شہری موجودہ موسم میں ٹھنڈی اور کھٹی اشیا کا استعمال ہرگز نہ کریں اس موسم میں دن میں گرمی اور شام میں خنکی ہوجاتی ہے شہریوں کی اکثریت اس موسم میں ٹھنڈا پانی اور کولڈرنک پی رہے ہیں جس کی وجہ سے گلے میں سوزش،نزلہ،زکام کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ بعض افراد میں اس مرض کی شدت کی وجہ سے بخار بھی ہورہا ہے لہٰذا اس موسم میں کھانے پینے میں احتیاط کریں،دن میں ٹھنڈا پانی پینے سے اجتناب کریں، موسم میں خشکی کی وجہ سے گلا سوکھ جاتا ہے اور خراشیں بھی ہونے کی شکایت ہورہی ہیں

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion