ایزی پیسہ نے اپنے صارفین کی مشکل آسان کردی

پاکستان کا معروف ڈیجیٹل ادائیگیوں کا پلیٹ فارم ایزی پیسہ اپنے صارفین کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کے لئے مسلسل نئی خصوصیات شامل کر رہا ہے۔

دور دراز علاقوں میں پیسے بھجوانے اور ایئر ٹائم ٹاپ اپ سے لے کر بل کی ادائیگی تک ایزی پیسہ نے ادائیگیوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اب ایزی پیسہ نے اپنے پلیٹ فارم میں متعدد سرکاری فیسوں کیادائیگیوں کی متنوع رینج کو شامل کرتے ہوئے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی جانب ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ اس طرح صارفین کو اپنے موبائل فون سے چند کلکز کے ساتھ حکومت کو واجبات کی ادائیگی میں مدد ملی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، ایکسائز اینڈ ٹیکسین اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتی محکموں کو ادائیگیاں اب ایزی پیسہ کے ذریعے ممکن ہیں، اس طرح صارفین کو ایک اہم سہولت حاصل ہوئی ہے۔ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی جو کہ ایک طویل اور تھکا دینے والا عمل تھا جس میں بینک برانچ اور متعلقہ اتھارٹی کے دفتر جانا پڑتا تھا، اب یہ موبائل فون کے ذریعے آسانی سے ادا کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل ادائیگی کا عمل نہ صرف مشکل تھا بلکہ کووڈ 19 وباء نے پُرہجوم مقامات پر جانے سے صحت کے خطرات میں اضافہ کر دیا تھا۔ اب ایزی پیسہ کے ساتھ یہ تشویش کا باعث نہیں رہا۔ صارفین اپنے سمارٹ فون کے ذریعے محفوظ طریقے سے آسانی کے ساتھ ایزی پیسہ ایپ میں لاگ ان کر کے متعلقہ حکومتی محکمہ کا انتخاب کر سکتے ہیں جہاں وہ ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ اس سے قبل اتنا زیادہ آسان نہیں تھا۔ یزی پیسہ اپنے آغاز سے ہی ڈیجیٹل مالیاتی منظر نامہ میں انقلاب برپا کر رہا ہے اور آج ملک بھر میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا ڈیجیٹل پلیٹ فارم بن گیا ہے جو تمام صارفین کے لئے آسانی اور سہولت فراہم کر رہا ہے۔ 

 

Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion