🚀 LIMITED-TIME OFFER! 🚀
🔥 "Claim Your Exclusive Bonus Now!" 🔥

👉 CLICK HERE TO UNLOCK YOUR REWARD 👈

مریم نواز شریف پر سنگین الزام عائد

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے مریم نواز شریف پر سنگین الزام عائد کرنے پر پاکستان مسلم لیگ نون بھی میدان میں آ گئی،ڈاکٹر شہباز گل کے خاندان کو جرائم پیشہ قرار دیتے ہوئے مناظرے کا چیلنج دے دیا ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نےڈاکٹر شہباز گل کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز شریف پر الزامات لگانے والے غیر ملکی ایجنٹ اپنے گریبان میں جھانکیں،عمران نیازی کی کابینہ غیر ملکیوں سے بھری پڑی ہے جو پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ   شہباز گل مکمل طور پر اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں،شہباز گل کا تعلق ایک جرائم پیشہ خاندان سے ہے ان کے والد غیرت کے نام پر ایک قتل کر چکے ہیں،بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والی سیاسی جماعت کا خاتمہ عنقریب ہونے والا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں جو الزامات لگائے گئے ہیں آمنے سامنے بیٹھ کر اپنی مرضی کے چینل پر مناظرہ کر لیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نے کہاتھاکہ راناصاحب پوچھ رہےہیں تو بتا دیتا ہوں،میری اطلاع کے مطابق ایک انڈین کے ساتھ جو ملاقات ہوئی وہ کھوکھر پیلس میں ہوئی، پریس کانفرنس کے بعد وہ اسی جگہ پر رکی رہیں،سگنل ملنے پر وہاں سے نکل کر سیدھی کھوکھر پیلس پہنچیں،رانا صاحب آپ شہباز شریف کے ساتھ ہیں وہ آپکو یہ نہیں بتائیں گی۔

#buttons=(Accept !) #days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !