Write & Win upto Rs: 1000 in a Lucky Draw

شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد

شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی کی۔ اس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے 2 روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ہی کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک دہشت گرد بارودی سرنگوں کا اور دوسرا آئی ای ڈیز تیار کرنے کا ماہر تھا۔

ebay paid promotion