🚀 LIMITED-TIME OFFER! 🚀
🔥 "Claim Your Exclusive Bonus Now!" 🔥

👉 CLICK HERE TO UNLOCK YOUR REWARD 👈

چڑیا گھر کے جانور بے پناہ تکلیف برداشت کر چکے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاون ہاتھی اور ریچھوں کی بیرون ملک منتقلی سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا،عدالت نے فیصلے میں کہاہے کہ کاون ہاتھی اور ریچھوں کی بیرون ملک منتقلی کےلئے اقدامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں،پاکستان میں ہمالین براؤن بیئرز کی منتقل کےلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہاہے کہ حکومت پنجاب بھی ریچھوں کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، انسانوں کے سامنے نمائش میں چڑیا گھر کے جانور بے پناہ تکلیف برداشت کر چکے،جانوروں کو غیرضروری تکلیف دینا خلاف قانون ہے۔

عدالت نے کہاکہ جانداروں کو ان کے قدرتی مسکن سے نکالنا حق زندگی سلب کرنے کے مترادف ہے، حکم نامے میں مزید کہاگیا ہے کہ وائلڈ لائف بورڈ کےمطابق کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی کے انتظامات جلد مکمل کر لیے جائیں گے،ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق 3ہفتوں میں جانوروں کی منتقلی کے این او سیز جاری کر دیئے جائیں گے،ماضی میں جانوروں کو مسلسل نظرانداز کیا جانا افسوس ناک ہے، جانوروں کو نظرانداز کیا جانا ان کے لیے غیرضروری تکلیف کا باعث بنتا رہاہے۔


#buttons=(Accept !) #days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !