🚀 LIMITED-TIME OFFER! 🚀
🔥 "Claim Your Exclusive Bonus Now!" 🔥

👉 CLICK HERE TO UNLOCK YOUR REWARD 👈

Take Control of Another Computer From Your Own

اپنے کمپیوٹرسے دوسرے کمپیوٹر کو کنٹرول کیجئے

ریموٹ ڈیسک ٹاپ پرفیچر کے استعمال سے آپ اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی دوسرے کمپیوٹر سے جوڑ سکتے ہیں اور تمام کمپیوٹرریسورسس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں(جیسے پروگرامزکیاانسٹالیشن،ڈیٹااور دوسری نیٹ ورک ری سورسس وغیرہ)۔اس کی مدد سے آپ اپنے کمپیوٹر پر بیٹھےبیٹھے کسی بھی دوسرے کمپیوٹر میں موجود ایپلی کیشنز استعمال کرسکتےہیں۔اس کےلئے آپ کواپنےکمپیوٹر میں کچھ سیٹنگ کرنا ہونگی۔اس فیچر کے استعمال کرنے کےلئے ضروری ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر میں ایڈمنیسٹرٹیورائٹز کی صورت میں ہی ڈاخل ہوں۔علاوہ ازیں آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت ہونی چاہیے اورساتھ ہی دوسرے کمپیوٹر کو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں،وہ بھی نیٹ سے منسلک ہونا چاہیے۔

پہلے آپ اپنے کمپیوٹر میں ونڈوز میں جاکرمائی کمپیوٹرپر رائٹ کلک کیجئے اورپراپرٹیز  کے آپشن

جایئے۔اس میں اوپرموجود ٹیب پر سے ریموٹ ٹیب میں جا کر منتحب کیجئے ALLOW USERS TO CONNECT  REMOTELY TO THIS COMPUTE اورOK   بٹن دبایئے۔اگلے مرحلے کے لیے آپ کوآئی  ایڈریس معلوم نہ ہو توکمانڈ پرامٹ کی پر جایئے اورipconfig/all”"ٹائپ کیجئے۔آئی پی آیڈریس جانے کے بعد کمانڈ پرامٹ ونڈو کو بند کر دیجئےاور دوسرے کمپیوٹر سے منسلک ہونے کے لیے(کنکشن بنانے کے لیے)اسٹارٹ بٹن پر کلک کرتے ہوئے،آل پروگرامز،اسیسریز اور کمیونیکیشن پر جایئے اس کے بعد ریموٹ ڈیسک ٹائپ کنیکشن کے آپشن پر کلک کرنے سےآپ کی اسکرین پر ایک ڈئلاگ باکس نمودار ہوگا۔کنفگریشن کی معلومات حاصل کرنے کے لیے آپشن کے بٹن پر کلک کیجئے اس میں موجود جنرل ٹیب میں نیچے کمپیوٹر کے باکس میں اپنا آئی پی ایڈریس لکھئے اور ساتھ ہی یوزرنیم اور پاس ورڈ بھی درج کیجئے۔آخر میں کنیکٹ کے بٹن پر کلک کرے۔

اگر آپ کا یوزرنیم اور پاس ورڈ صحیح درج ہوگا تو ریموٹ ڈیسک ٹاپ پر ونڈوآپ کی اسکرین پر آجائے گی۔لیجئےآپ کا ریموٹ کنیکشن تیار ہے۔How to long off, restart and shutdown,connected computer from one location?ونڈو ایکس پی میں فیچر موجود ہے،جس کی مدد سے آپ منسلک کمپیوٹر کو کسی بھی دوسرے کمپیوٹر سے بند کرسکتے ہیں۔اس ٹول کے استعمال سے آپ نیٹ ورک میں موجود کمپیوٹروں کو لاگ آف،ری اسٹارٹ  اور شٹ ڈاون بھی کرسکتے ہیں۔یہ ٹپ ان حضرات کے لئے زیادہ کارآمد ہے، جو کسی ادارے میں نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر ہوں۔اپنے کمپیوٹر میں اس ٹول کو کنفیگر  کرنے کے لئے آپ کو ان مراحل سے گزرنا  ہو گا۔

تاہم،اس ٹول کو استعمال کرنے کے لئے کمپیوٹر کی ایڈمنیس ٹریٹو حقوق میں رہتے ہوئے ونڈو میں جانا ہوگا۔اس بات کا بھی خیال رکھیں کے آپ کا کمپیوٹراور دوسرا کمپیوٹر براہراست یا نیٹ ورک کے ذریعے منسلک ہوں۔اسٹارٹ بٹن پر کلک کیجئے،runمیں جا کرshutdownٹائپ کیجئے اور انٹردبائیے۔آپ اسکرین پر ریموٹ شٹ ڈاون ڈائلاگ"کی ونڈو نظر آئے گی۔یہاں پہلے addکے بٹن پر کلک کیجئے ایک چھوٹی ایڈکمپیوٹر کی ونڈوکھل جائے گی۔یہاں آپ نام یا آئی پی ایڈریس لکھیں گے(آپ بیک وقت کئی کمپیوٹر پر یہ کام انجام دے سکتے ہیں)جنہیں آپ شٹ ڈاون یاری اسٹارٹ کرنا چاہتے ہیں۔ایڈیس لکھنے کے بعد okپر کلک کیجئے۔سامنے آنے والی ونڈو میں آپ کو شٹ ڈاون،ری اسٹارٹ یا لاگ آف میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔اب  Warn user of the actionکے چیک باکس پر چیک لگائیے اورکمپیوٹر استعمال کرنے والے شخص کو ہوشیار کرنے کے لئے وقت متعین کیجئے۔یہ آپ پر منحصر ہے کہ کتنا وقت دینا چاہتے ہیں۔جو 30سیکنڈ جا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔نیچے موجود آپشن کے خانے میں شٹ ڈاون کرنے کی وجہ منتخب کیجئے اور چاہیں تو آپ اس کے بالکل نیچے موجود commentsکے خانے میں کمپیوٹر آستعمال کرنے والے کے لئے اپنے تاثرات بھی درج کرسکتے ہیں۔اب okکے بٹن پر کلک کیجئے یو دوسرے کمپٌیوٹر پر آپ کا میسیج شٹ ڈاون وارنگ اور تاثرات کے ساتھ پہنچ جائے گا۔

#buttons=(Accept !) #days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !