🚀 LIMITED-TIME OFFER! 🚀
🔥 "Claim Your Exclusive Bonus Now!" 🔥

👉 CLICK HERE TO UNLOCK YOUR REWARD 👈

A Pen that Catches English Spelling Mistakes

انگریزی املا کی غلطیاں پکڑنے والا قلم

 


ایس ایم ایس کے ذریعے پیغامات و خیالات کے تبادلے نے جہاں بہت سی سہولیات پیدا کی ہیں،وہیں نئی نسل میں درست املا لکھنے کا شعور بھی ختم کردیا ہے۔یہ شکایت صرف اردو بولنے والوں ہی کی  نہیں،بلکہ انگریزی  والوں کی بھی ہے۔مطلب یہ کہ آج قلم کے ذریعے کاغذ پر غلط انگریزی لکھنے کا رجحان بھی  بڑھتا جا رہا ہے۔خیر سے اردو والوں کو تو اس کی کوئی پروا نہیں،لیکن انگریزی والے اس معاملے میں بہت حساس ہیں۔

اسی لئے اب ایک ایسا قلم ایجاد کرلیا گیا ہے جو انگریزی تحریر کرتے دوران ہونے والی،املا کی غلطیوں پر تھر تھرانے لگتا ہے۔دلچسپی کی بات تو یہ ہے کہ مذکورہ قلم کی برطانوی یا امریکی کمپنی نے نہیں،بلکہ ایک جرمن ادارے"لرن اسٹفٹ"

(Lernstift)نے ایجاد کیا ہے۔اس قلم میں ایسے حساسئے (سینسر)لگائے گئے ہیں جو قلم کی نوک پر واقع ہونے والی حرکت کو محسوس کرتے ہیں۔قلم میں لگے پروسیسر،اس  حرکت کو متعلقہ انگریزی الفاظ کے املا میں تبدیل کرتے ہیں۔اگر لفظ کا املا غلط ہوتا ہے تو یہ قلم تھرتھرانے لگتا ہے۔صرف اتنا ہی نہیں،بلکہ اس قلم میں مختصر سا کمپیوٹر بھی نصیب ہے لینکس آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے۔درست املا کی نشاندہی کیلئے یہ قلم  نزدیکی کمپیوٹر ائزڈنظام سے رہنمائی بھی لے سکتا ہے،جس کیلئے اس کے اندر ایک عدد دوائی فائی ماڈیول بھی نصیب ہے۔کاش کہ غریبوں کی زبان"اردو"کیلئے بھی کوئی نیک انسان ایسا قلم ایجاد کرلے،اور دعائیں لے۔

رپورٹ:آمنہ طفیل۔بہاولنگر

#buttons=(Accept !) #days=(7)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !