آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کرنا جہاں اعتماد کی نشانی قرار دیا جاتا ہے وہاں بڑوں سے اس کو بے ادبی میں شمار کیا جاتا ہے تاہم ہوشیار ہوجائیں ہوسکتا ہے آپ کا اعتماد ہی آپ کو ایک دن دھوکہ دے جائے۔ کراچی کے علاقے فیروزآباد سے ایرانی ہپناٹسٹ گرفتار کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ ماہر ہپناٹسٹ ملزمان کو ہپناٹائز کرکے لوٹتے تھے اور پولیس ذرائع کے مطابق انہوں نے تین لاکھ روپے قائدآباد مارٹ کراچی سے ہپناٹائز کرکے لوٹے جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
اس سے قبل یہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرچکے ہیں یہی نہیں بلکہ پولیس کے مطابق ملزمان نے سنگاپوراور ملائیشیا میں بھی وارداتیں کی ہیں۔