If You have this Dangerous Disease, Start using Almonds



بادام ایک خشک پھل ہے اور پاکستان میں کافی مقدار میں کاشت کیا جاتاہے۔ بادام ایسا پھل ہے جو حافظے کو تیز کرتا ہے اور اس کے علاوہ یہ قبض کشا بھی ہے اگر آپ اس کے فوائد سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو روزانہ رات کو 12 گریاں لے کر پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ ان کا چھلکا اتار کر استعمال کریں، یقینا آپ کو فائدہ ہوگا۔ یہ دماغی گرمی اور رگوں کی خشکی کو بھی دور کرتا ہے اور اس کا حلوہ بنا کر کھانے سے نزلہ زکام اور سردرد سے بھی آرام ملتا ہے۔ اس کے علاوہ گرمیوں میں بادام کا شربت اور سرسائی پینا دل ودماغ کے لئے بہت مفید ہے۔یوں تو بادام جتنے بھی کھائے جائیں آپ کی صحت کے لئے فائدے مند ثابت ہوتے ہیں لیکن روزانہ انہیں ایک خاص مقدار میں کھانا آپ کی صحت کے لئے کس طرح مفید ہے آئیے اس بارے میں آپ کو قدرے تفصیل سے بتائیں۔
ماہرین طب کے خیال میں بچوں کے لئے نہ صرف دودھ بلکہ ان کی ہڈیوں کو مضبوط کرنے کے لئے بادام اور دوسرے خشک میوہ جات بھی ضروری ہیں کیونکہ ماہرین کے مطابق ہڈیوں کے لئے کیلشیئم کے علاوہ میگنیشئم کی بھی ضرورت ہوتی ہےاس لئے بچوں کے لئے ایسی غذا کی ضرورت ہے جس میں یہ دونوں عناصر موجود ہوں تاکہ بچوں کی ہڈیاں مضبوط بن سکیں اور وہ زیادہ چست وتوانا رہ سکیں۔


ایسے افراد جنہیں سر چکرانے، نظر کی کمزوری، بواسیر، ضعف دماغ، یاداشت، کھانسی، پیشاب کی جلن، بے خوابی اور قبض وغیرہ کا مسئلہ درپیش ہو انہیں چاہیئے کہ روزانہ اپنی خوراک میں بارہ بادام لازمی شامل کرلیں۔ باداموں کا استعمال ان تمام مسائل سے نجات کے لئے مفید ہے اس کے علاوہ نئی تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بادام وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ لہذا دبلے ہونے کے خواہش مند افراد کوبھی چاہیئے کہ وہ بادام کو اپنی روزمرہ روٹین میں شامل کرلیں۔


ایسے لوگ جو ہر وقت کچھ نہ کچھ کھاتے پیتے رہتے ہیں اگر وہ بادام کھانا شروع کردیں تو ان کو اپنی اس عادت سے چھٹکارا مل جائے گا۔یہ بھوک کی اشتہا کو کم کرتے ہیں جس سے وزن کم ہونے میں مدد ملتی ہے ۔
ماہرین کی تحقیق کے مطابق بادام کے استعمال سے جسم میں وٹامن ای کی مقدار واضح طور پر بڑھ جاتی ہے جو آپ کی جسمانی صحت و تندرستی کے لئے نہایت اہم جزو ہے وٹامن ای ایک زبردست اور طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو خون میں موجود فری ریڈیکلز کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے یہ شریانوں کو بند ہونے سے محفوظ رکھتا ہے اور کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔ 12 بادام روزانہ کھانے سے آپ اپنے جسم کو بہترین انداز میں صحت بخش ڈائیٹ فراہم کرسکتے ہیں۔


بادام کا استعمال فائبرفیٹس اور کاربوہائیڈریٹ کے انجذاب کو روکتا ہے جس سے ذیابطیس کا امکان کم ہوجاتا ہے علاوہ ازیں بادام کے خواص میں ایک انتہائی حیرت انگیز خوبی یہ ہے کہ روزانہ 12 بادام کھانے سے فاسٹنگ شوگر توازن میں آجاتی ہے اور آپ بہت سی شوگر سے متعلق بیماریوں سے بچ جاتے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion