فیس بک بھی قادیانیوں کے حمایت میں اتر آئی وجہ سامنے آگئی
پاکستان میں قادیانی برادری /جماعت احمدیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے اور فتنہ انگیز مواد اور نفرت پھیلائی جارہی ہے جس پر فیس بک نے گزشتہ دنوں احمدیوں کے خلاف سخت نفرت انگیز ڈی پیز لگانے اور نفرت انگیز فریم لگانے پر فیس بک نے نہ صرف پابندی لگا دی بلکہ تمام فریم ہٹا دئیے۔
فیس بک کا کہنا تھا کہ یہ مواد ہماری پالیسی و قوانین کے خلاف ہے اور وہ نفرت بہت تیزی سے پھیل رہی تھی۔ ترجمان فیس بک نے یہ بھی کہا کہ اب ایسے فریم فیس بک پر نہیں ہونگے۔
فریم لگانے کا مقصد ہونا چاہیئے نہ کہ نفرت کے پرچار کے لئے فریم لگائے جائیں۔ آئندہ بھی نفرت انگیز اکاؤنٹ کو بند کیا جاسکتا ہے۔اور مزید قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
جبکہ فیس بک نے اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 2 ارب 19 کروڑ فیس بک اکاؤنٹ بند کئے ہیں۔