Make Delicious Vegetable Biryani on this Eid


ویجی ٹیبل بریانی
بڑی عید کے آتے ہی گھر گھر میں گوشت کے پکوان بننا شروع ہوجاتے ہیں ایسے میں چٹ پٹے کھانے کھانے والوں کی تو واقع ہی عید ہوجاتی ہے مگر اپنی اس خوشیوں میں غریبوں کو یاد رکھنا ہی اس عید کا اصل مقصد ہے تاکہ ہم اپنے قرب و جوار سے بھی ثواب حاصل کرسکیں۔اور خدا کو خوش کرکے اس کی خوشنودی حاصل کرسکیں۔
تو آئیے آج ہم ویجی ٹیبل بریانی کے بنانے کے متعلق جانتے ہیں اسے بنا کر خود بھی لطف اندوز ہوں اور دوسروں میں بانٹ کر ثواب بھی لیں۔
اجزاء:
چاول 2/1 کلو
بریانی مصالحہ ایک پیکٹ
آلو 2/1 کلو
مٹر 2/1 کلو
گاجر 2/1 کلو
بڑی ہری مرچ 6 عدد
آلو بخارے 100 گرام
دہی ایک پاؤ
مکس گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
پیاز 2 عدد
ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ
لیموں 4 عدد
ہرا دھنیا 2/1 گھٹی
پودینہ 2/1 گھٹی
زردے کا رنگ حسب ضرورت
کیوڑا چند قطرے
بریانی ایسنس چند قطرے
گھی 2/1 کپ







ترکیب:
چاول کو پانی میں نمک، پودینہ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ کے ساتھ ابال کر چھان لیں۔ دوسرے برتن میں گھی گرم کرکے گرم مصالحہ فرئی کریں۔ خوشبو آنے لگے تو اس میں ادرک لہسن اور پیاز ڈال کر سوتے کرلیں۔ اس کے بعد سبزیاں شامل کرکے ڈھک دیں۔ سبزیاں گل جائیں تو ایک پیالے میں مکس مصالحہ، دہی، ہرادھنیا، پودینہ، ہری مرچ اور لیموں کا رس مکس کرکے سبزیوں پر تہہ لگائیں پھر چاول اور زردے کا رنگ ڈالیں آخر میں بریانی ایسنس شامل کریں ۔


Post a Comment

0 Comments

ebay paid promotion