Write & Win upto Rs: 1000 in a Lucky Draw

ایک نجی چینل کی غلطی نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو کہاں پہنچا دیا



ایک نجی چینل کی ٹائپنگ میں سنگین غلطی نے  وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق عوان کو کہاں پہنچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق عوان کی طبیعت ناساز ہے اور ان کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق فردوس عاشق پمز کے کارڈیک سینٹر کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں شعبہ امراض قلب کے ڈاکٹرز کا فردوس عاشق اعوان کا طبی معائنہ کیا گیا۔فردوس عاشق اعوان کی طبیعت دانت کی دوا کی ری ایکشن کی وجہ سے خراب ہوئی ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔



تاہم اس خبر کو ایک نجی چینل نے بریک کرتے ہوئے ٹائپنگ میں سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔






 امراض قلب کا مطلب ہے  دل کی بیماریاں جبکہ ٹائپنگ میں قلب کی جگہ کلب ٹائپ کیا گیا اور یاد رہے عربی میں کلب کا مطلب کتے کے ہیں۔




ebay paid promotion