شادی ہالز اور رہائشی
عمارتیں نہ گرانے کا اعلان
مئیر کراچی وسیم اختر نے ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ تمام غیر قانونی شادی ہالز گرا دئیے گے جب کہ رہائشی علاقوں میں قائم شادی
ہالز کو نہیں توڑا جائے گا سپریم کورٹ کے
احکامات پر 500 عمارتیں گرانے پر عمل درآمد روکا جائے۔سندھ حکومت عمارتیں گرانے پر
نظر ثانی کی اپیل دائر کرے۔ ادھر چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ یہ ایک انسانی
مسئلہ بن چکا ہے جب 525 کچی آبادیاں ریگولائز ہوسکتی ہیں تو ان مسائل پر بھی توجہ
دینی چاہیے۔
یہاں یہ بھی یاد رہے کہ وسیم اختر سے پہلے وزیر بلدیات سندھ
سعید غنی بھی سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل در آمد نہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ان
کا کہنا ہے کہ مستعفی ہوجاؤں گا لیکن رہائشی عمارتیں نہیں توڑوں گا۔