غیر رجسٹر موبائل
فونز کو بلاک کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان وفاقی حکومت نے کردیا
وفاقی وزیر مملکت
برائے ریونیو حماد اظہر نے واہگہ بارڈر پر ورلڈ کسٹمز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے کہا ہے کہ 15 فروری کے بعد تمام غیر رجسٹر موبائل فونز بلاک کردئیے جائیں گے۔
اور یہ اقدام ملک کو سمگلنگ فری ملک بنانے کے لئے ہیں اس سے معاشیت ترقی کرے گی
نیز اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اس سے لوگوں کو ریلیف اور نوکریاں ملیں
گی 15 فروی کے بعد تمام غیر رجسٹر موبائل فونز بلاک ہونگے اور ایف اے ٹی ایف گرے
لسٹ سے جلد نکل جائیں گے۔