پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو
کرتے ہئے کہا کہ ہم ایک قوم ہیں بھکاری نہیں ۔۔۔ سب قوموں کا ایک ویژن ہوتا ہے ہمیں
خطے میں امن قائم کرنا ہے ، افغانستان کا امن ہماری ضرورت ہے اور پاکستان 17 سال
سے افغانستان کی میزبانی اور خدمت کررہا ہے نیز پڑوسی ہونے کے حق سے مذاکرات کرانا
پاکستان کا فرض ہے اور پاکستان نے اپنا کردار ادا کردیا ہے۔
امریکہ سے بھی تعلقات درست ہوجائیں گے یہ حکومت سودے بازی
کرنے نہیں آئی اور نہ اب کریں گےکیونکہ امن جنگ سے نہیں ہوتا۔
کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے کے حوالے سے کہا کہ فروری
میں اومان اور لندن جارہا ہوں اور بھرپور آواز اٹھاؤں گا۔