اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی سزا معطل کرنے کی
درخواست پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے نواز شریف کی
سزا معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کی نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل پیش
کئے اور کہا کہ 22 جنوری کو نئی میڈیکل رپورٹ ملی جس پر جسٹس عامر فاروق نے
استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا نیا میڈیکل بورڈ بنا جس پر وکیل نے کہا کہ ٹی وی
پر ہی سنا ہے جس پر عدالت نے وکیل کو رپورٹ پڑھنے کا کہا جس میں یہ بتایا گیا کہ
نواز شریف کو گردے کی بیماری تیسرے درجہ کی ہے اور میڈیکل بورڈ نے ہسپتال میں داخل
ہونے کی تجویز دی ہے۔
اس پر عدالت نے کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی اور جیل
سپرٹینڈنٹ سے بھی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی ہے۔
یہ یاد رہے اس سے قبل طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست کی گئی جس میں نواز
شریف کے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کا ذکر تھا اور گردوں کی بیماری کی رپورٹ بھی لف
تھی۔