نیوزذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ
فریال تالپور نے عدالت عظمی کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ نے فیصلے کے خلاف درخواست تیار کرلی اس
میں یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں فائنل چلان داخل کرنے
میں ناکام رہا اور اس موقف کو سپریم کورٹ نے بھی تسلیم کیا کہ جے آئی ٹی قابل قبول
ثبوت نہیں لاسکی ،مزید یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ جے آئی نے یک طرفہ موقف پیش
کیا وہ بھی مشکوک اور مفرضوں پر مبنی ہے اس پر جے آئی ٹی مزید انکوائری کی سفارش
کی ہے۔
درخواست میں یہ کہا گیا قانون کی عدم موجودگی میں مختلف
اداروں پر مبنی جے آئی ٹی نہیں بنائی جاسکتی اس لئے سپریم کورٹ 7 جنوری کے فیصلےپر
نظر ثانی کرے۔