آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی آل راؤنڈر امباتی ریڈو کو بین
الاقوامی میچز میں باؤلنگ کروانے سے روک دیا ہے۔
نیوز زرائع کے مطابق 33 سالہ امباتی ریڈو کا گیند کروانے کا
ایکشن 13 جنوری کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف رپورٹ ہوا تھا جس پر انہیں آئی سی سی
کے قوانین کے تحت ایک ٹیسٹ کروانا تھا لیکن انہوں نے وہ ٹیسٹ جمع نہیں کروایا جس
پر انتظامیہ نے ان کو گیند کروانے سے روک دیا۔
امباتی اس وقت تک باؤلنگ نہیں کرواسکتے جب تک وہ ٹیسٹ کلیئر
نہ کرلیں تاہم وہ اپنے ملک میں گیند کرواسکتے ہیں جبکہ انٹرنیشل میچز میں پابندی
ہے۔