
میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے حیرت
انگیز مشین تیار کی ہے جو اب وائی فائی کے سگنلز کو بجلی میں بدلنے کی صلاحیت
رکھتی ہے۔
محققین کا یہ کہنا ہے کہ وائی فائی سگنل کو بجلی میں بدلنے
سے اب ٹوڈی ڈیوائس کو بیٹری کی ضرورت نہیں رہے گی اور یہ ڈیوائس مکمل طور پر وائی
فائی لہروں سے چلے گی۔کیونکہ وائی فائی تیزی سے پھیلنے والا پاور سورس بن چکا ہے۔
یہ بھی کہنا ہے کہ انٹینا اے سی (الٹرنیٹ کرنٹ)کو ڈی سی کرنٹ میں بدل دیتا
ہے کو برقی آلات کو بآسانی چلاسکتا ہے۔اس ٹیم کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے برقی
مصنوعات اور طبی ڈیوائسز کو بجلی فراہم کرنا ممکن ہے اور مستقبل میں اس ٹیکنالوجی
سے توانائی حاصل کرنا اور اس کو استعمال کرنا ممکن ہوسکے گا۔
اس کے لئے انہوں نے ایک خاص اور نیا انٹینابنایا ہے کو
ریڈیو فریکوئنسی انٹینا کے طور پر استعمال کرکے وائی فائی کو لے کر چلنے والی برقی
مقناطیسی لہروں کو پکڑتا اور ڈائریکٹ کرنٹ میں بدل دیتا ہے۔