سادگی کا نعرہ لگانے والے اور ہر وقت راگ الاپنے والی پارٹی
پاکستان تحریک انصاف کی جب حکومت آئی تو مختلف دعوؤں کے ساتھ سادگی کے کئی اقدامات
بھی کئے گئے مگر جب ان کی باری آئی تو دوسروں پر تنقید کرنے والے بھی پہلوں کی طرح
پروٹوکول کے دلدادہ نکلے ۔
آج جب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداد ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دورے
پر وہاں پہنچے تو ان کے قافلے میں ایک، دو، یا پانچ، دس نہیں بلکہ 26 گاڑیوں کا
پورا قافلہ تھا اور پھر یہیں پر بس نہیں کی بلکہ مختلف سڑکیں بھی بلاک کی گئیں جس
کے باعث شہری پریشانی سے دو چار رہے اور کچھ نے تو ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پرڈال
دیں۔