🔴 وزیرِ اعلیٰ پنجاب کلائمیٹ لیڈرشپ انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے فیز کا آغاز کر دیا گیا ، جس میں نواجوانوں کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا
🔴وفاقی حکومت نے پاکستان کے تین بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو اپنے نظرثانی شدہ پانچ سالہ نجکاری پروگرام میں شامل کر لیا ہے، اور روڈ میپ کے پہلے سال کے دوران ہی ان کی نجکاری مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے
🔴 ریکارڈ رفتار، اعلیٰ معیار اور تاریخی بچت کے ساتھ پنجاب میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ صرف 75 دن میں 1,795 کلومیٹر پر مشتمل 1,129 سڑکیں مکمل کی گئیں، جبکہ منصوبوں میں 11 ارب روپے کی تاریخی بچت بھی کی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دور میں مجموعی طور پر 32,000 کلومیٹر سڑکیں مکمل ہوئیں، جن میں صرف اپریل سے جولائی کے دوران 6,000 کلومیٹر سڑکوں کا ریکارڈ جال بچھایا گیا۔
🔴
ضلع نارووال میں نواز شریف سکول آف ایمیننس کا قیام تعلیمی انصاف اور پسماندگی کے خاتمے کی جانب ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ یہ ادارہ اس فرسودہ سوچ کو بدل رہا ہے کہ عالمی معیار کی جدید تعلیم صرف بڑے شہروں کے امراء کا حق ہے۔
جدید ترین لیبارٹریز اور ڈیجیٹل کتب خانے سے لیس یہ تدریسی مرکز غریب اور متوسط طبقے کے ہونہار بچوں کے لیے ترقی کے نئے راستے کھول رہا ہے۔ یہ منصوبہ اس روشن مستقبل کی نوید ہے جہاں کسی بھی بچے کی قابلیت اور بلند پروازی اب وسائل کی محتاج نہیں رہے گی، بلکہ ہر مستحق طالب علم کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر آئیں گے۔


