ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کے لیے تجویز کیے گئے جنوبی راستے کو ’کسی بھی صورت‘ قبول نہیں کرے گا اور اس آبی گذرگاہ پر اپنی خودمختاری کا ’ہر قیمت پر‘ دفاع کرے گا۔
بی بی سی فارسی کے مطابق غریب آبادی کا کہنا ہے تھا نے کہا کہ براستہ عمان بحری جہازوں کی آمد و رفت کے لیے ایک نیا راستہ تجویز کیا گیا ہے، تاہم ایران کا عمان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے ’پورے علاقے‘ کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔
ایران کے نائب وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ تہران نے ابھی تک اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کیے ہیں اور نہ ہی وہ واشنگٹن سے مذاکرات شروع کرنے کی درخواست کرے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز سے جہاز رانی کی بحالی ایک اہم موضوع رہی ہے۔ اس تجویز کے تحت جہاز عمانی سمندری حدود سے ہوتے ہوئے جنوبی راستے کے ذریعے گزر سکیں گے اور اس کے لیے ایران کی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔ تاہم ایرانی حکام اس منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں۔
کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت اور تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و سلامتی کا برقرار رہنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
انہوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت جنگ بندی سے متعلق وعدوں کی پاسداری اور کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کی ضرورت پر زور دیا، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہو۔
شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے اپنی سرزمین پر مسلسل حملوں کے حوالے سے کویت کے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کیلئے سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار انہوں نے آج منائے جانے والے یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کیا۔
صدر اور وزیر اعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے باوجود دہائیوں سے حل طلب ہے، جن میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بنیادی حق سے مسلسل انکار اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بدستور شدید تشویش کا باعث ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری خصوصاً اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو یقینی بنا کر اپنی ذمہ داری نبھائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دن رات عوامی خدمت اور عوام دوست پالیسیاں اب براہ راست لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں۔ بچوں کا یہ بے پناہ پیار اور ان سے ملنے کی معصومانہ خواہشات اس بات کا ثبوت ہیں کہ چیف منسٹر کی مخلصانہ کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔
اسکول کا ماحول بہت اچھا ہے اور مجھے یہاں کی گیمز بھی بہت اچھی لگتی ہیں۔ جہاں دوسرے بچے اسکول آنے سے گھبراتے ہیں، وہاں مجھے اپنے اسکول کا ماحول اور یہاں کی سرگرمیاں اتنی پسند ہیں کہ میں روزانہ خود خوشی خوشی اور شوق سے اسکول آتی ہوں۔
طلباء کی آواز، وزیراعلیٰ مریم نواز 📚 تعلیم دوست اقدامات، جدید سہولیات اور طلبہ کی فلاح کے لیے عملی اقدامات نے نوجوانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ طلبہ کی آواز ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کے روشن اور بااختیار مستقبل کی ضمانت بن رہی ہیں۔


