🔴
پاکستان اور پرتگال نے سیاسی روابط مزید مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، روزگار کی فراہمی، زراعت، قابلِ تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، سیاحت، ثقافت اور عوامی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
یہ تبادلہ خیال اسلام آباد میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان وفود کی سطح پر دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے دور کے دوران ہوا۔
دونوں ممالک نے کاروباری اور بندرگاہی روابط بڑھانے اور زیتون کی کاشت و پراسیسنگ کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر بھی گفتگو کی۔
پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری (یورپ) عائشہ علی نے کی، جبکہ پرتگالی وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل خارجہ پالیسی ہیلینا مالکاٹا نے کی۔
فریقین نے سیاسی مشاورت کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھنے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
🔴
پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے نے برآمدات میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات گزشتہ مالی سال میں 29 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
آئی ٹی کی برآمدات میں اضافے کو سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ، بزنس پراسیس آئوٹ سورسنگ، سافٹ ویئر بطور سروس اور گیمنگ کے شعبوں کی ترقی سے مدد ملی۔
پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے جاپان اور سنگاپور سمیت ایشیاء پیسیفک کی مارکیٹس میں رسائی بڑھا کر برآمدی آمدنی میں اضافہ کیا۔
🔴
مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارت کو دفاعی، سفارتی اور معاشی میدان میں مسلسل بدترین ناکامیوں کا سامنا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی سینیٹرزنے بھارت سمیت روس سے تیل خریدنے والے 5 ممالک پر 100 فیصد سے زائد ٹیرف لاگوکرنے کا بل متعارف کرایا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق روسی تیل کے خریداروں پر ٹیرف کی تجویزسے بھارت کی توانائی درآمدات اور امریکہ سے تجارتی مذاکرات متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔
واضح رہے کہ مودی حکومت کی نالائقی کے باعث مشرق وسطیٰ کی جنگ کے دوران بھارت کو تیل اور گیس کے بدترین بحران کا سامنا کرنا پڑا۔
🔴
پاکستان نے آج چین کے شہر شنگھائی میں ایک تقریب میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس تعاون تنظیم کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔
پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معاہدے پر دستخط کیے۔
وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم کے بانی رکن کے طور پر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے تناظر میں بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان عالمی مصنوعی ذہانت تقسیم کو ختم کرنے اور سب کیلئے ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے مصنوعی ذہانت تک مساوی رسائی کو فروغ دینے کی کوششوں میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
🔴
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے شہر شنگھائی میں عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا اور پاک چین تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے اور تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
🔴 آزاد کشمیر کے انتخابات ہوں یا تنظیمی امور، ن لیگ کے تمام اراکین اور کارکنان قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔ تحصیل بھلوال سمیت ہر فورم پر پارٹی ڈسپلن کی پاسداری کرتے ہوئے کامیابی کے لیے بھرپور اور مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
🔴
جولائی کے اختتام تک گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، ملتان، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ اور نارووال میں بھی 101 نئی گرین بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔ ان اضلاع میں پہلی بار جدید پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب ہوگی۔ خواتین، طلبہ اور شہریوں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ بس اسٹیشنز کی تعمیر، شیلٹرز اور مناسب دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہترین سفری تجربہ مل سکے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
🔴 مری میں الیکٹرک بس سروس کے آغاز کے ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ جدید، ماحول دوست اور آرام دہ سفری سہولت سے شہریوں اور سیاحوں کو بہتر پبلک ٹرانسپورٹ میسر آ گئی ہے۔
وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں جن کی بنیاد مشترکہ تاریخ، اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔
آج اسلام آباد میں مصر کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے مصر کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اسے عرب و مسلم دنیا میں ایک کلیدی شراکت دار سمجھتا ہے۔


