سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلینڈر کے دھماکے میں 6 پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گزشتہ شب گیس سلینڈر کے دھماکے کا واقعہ پیش آیا۔
پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔
Alpha or Hanna
ہے، کیا عالیہ بھٹ 'وائے آر ایف اسپائی یونیورس' (YRF Spy Universe) کی اس فلم میں واقعی ہالی ووڈ جیسا ایکشن کر پائیں گی؟
ابھی ابھی عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم "الفا" (Alpha) کا ٹریلر دیکھا تو موضوع کچھ جانا پہچانا سا لگا۔ تھوڑی سی تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ اس کی تمام تر یکسانیت ہالی ووڈ فلم "ہانا" (Hanna) سے ہے۔
ویسے 'قاتل حسینہ یا حسیناؤں' کے موضوع پر مبنی کئی ہٹ فلمیں میری پسندیدہ رہی ہیں۔ جیسے کہ "چارلیز اینجلز" (Charlie's Angels) کے تینوں پارٹس اپنے وقت کے بہترین اور ہٹ شاہکار تھے، اور اس کے بعد "نیکڈ ویپن" (Naked Weapon) بھی میری فیورٹ لسٹ میں شامل رہی۔ وقت تھوڑا اور گزرا تو "کل بل" (Kill Bill) کے ڈائریکٹر نے کئی قاتل حسیناؤں کے بجائے ایک ہی حسینہ سے تمام کام لینے کا سوچا۔ اس کے بعد اس تھیم پر کئی فلمیں بنیں، جن میں یادگار اور ہٹ فلموں کے طور پر ہالی ووڈ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل سینما سے بھی بہترین فلمیں سامنے آئیں:
Hanna (2011): اگر آپ کو ایکشن اور سسپنس پسند ہے تو یہ بہترین فلم ہے۔
کہانی: 'ہینا' ایک 15 سالہ لڑکی ہے جسے اس کا باپ (جو سی آئی اے کا سابقہ ایجنٹ ہوتا ہے) دنیا سے دور ایک جنگل میں انتہائی سخت مارشل آرٹس اور ہتھیار چلانے کی ٹریننگ دیتا ہے۔ اس کا مقصد اسے ایک پرفیکٹ کلر (قاتل) بنانا ہوتا ہے۔
Kick-Ass (2010): یہ ایک سپر ہیرو ڈارک کامیڈی فلم ہے، لیکن اس کا ایک اہم کردار اسی تھیم پر ہے۔
کہانی: اس فلم میں ایک کردار ہے "ہٹ گرل" (Hit-Girl)۔ اس کا باپ (Big Daddy) اسے بچپن سے ہی گولیوں کا سامنا کرنا، چاقو چلانا اور لوگوں کو مارنا سکھاتا ہے تاکہ وہ جرائم کے خلاف لڑ سکے۔ اس بچی کے ایکشن سینز کافی مشہور ہیں۔
Black Widow (2021) / Avengers Series: مارول اسٹوڈیوز کی کہانیوں میں "بلیک وڈو" کا بیک گراؤنڈ اسی تھیم پر مبنی ہے۔
کہانی: روس میں ایک خفیہ پروگرام ہوتا ہے جسے "ریڈ روم" (Red Room) کہا جاتا ہے۔ وہاں چھوٹی بچیوں کو بچپن سے ہی اغوا یا جمع کر کے انتہائی ظالمانہ طریقے سے دنیا کی سب سے خطرناک قاتل (Widows) بننے کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ نتالیہ رومانوف (اسکارلیٹ جوہانسن) اسی پروگرام کا حصہ ہوتی ہے۔
The Villainess (2017) — کورین فلم: کورین سنیما ایکشن کے معاملے میں لاجواب ہے اور یہ فلم اس کی بہترین مثال ہے۔
کہانی: ایک چھوٹی بچی کو بچپن سے ہی ایک گینگ کے ذریعے قاتل بننے کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ بعد میں جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس ایجنسی اسے اپنے پاس رکھ کر ایک سلیپر ایجنٹ کے طور پر ٹرین کرتی ہے۔
یہ تمام بہترین فلمیں ہندی ڈبنگ میں مختلف ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔ اب انتظار ہے کہ اسی جانر (Genre) کی فلم "الفا" بھی باقی فلموں کی طرح کمال کرتی ہے اور عالیہ بھٹ اپنا لوہا منواتی ہیں، یا بالی ووڈ صرف "ہانا" کو کاپی کر کے فلم کا بیڑا غرق کرتا ہے۔ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔
آپ نے ان میں سے کون سی فلم دیکھی ہے اور وہ آپ کو کیسی لگی؟ کیا "الفا" فلم "ہانا" کا مقابلہ کر پائے گی؟ اپنی رائے کا اظہار کنٹیکٹ فارم میں ضرور کریں!
افغانستان میں غذائی بحران سنگین ہوگیا، جس سے 90 فیصد بچے متاثر ہیں۔
یونیسیف کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق تقریباً 37 لاکھ افغان بچے شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ وسیع غذائی عدم تحفظ، ناقص صحت اور صاف پانی کی کمی کے باعث بچے شدید غذائی بحران کا شکار ہیں۔
یونیسیف کے مطابق غذا کی اس شدید کمی نے بچوں کی اموات اور جسمانی کمزوری کے خطرات کو 6 گنا بڑھا دیا ہے
بھارت میں رام مندر کرپشن کیس کے بعد بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ایک مندر میں بھی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔
بھارت کو نام نہاد ہندو ریاست بنانے کی دعویدار مودی حکومت نے اپنے مذہب کو بھی کرپشن کی نذر کر دیا ہے۔
بھارتی جریدہ "دی وائر" کے مطابق اترا کھنڈ مندر کے فنڈز کو وی آئی پی مہمانوں کی میزبانی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ 60 ہزار روپے بی جے پی کی ریاستی سیکریٹری نیہا جوشی کے نام پر خرچ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ میں بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سے رام مندر چوری کے معاملے کی ذمہ داری پر سوال اٹھایا گیا ہے، جبکہ رام مندر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے سامنے بھی بدعنوانی جاری رہی۔
بھارتی رکن صوبائی اسمبلی ساگریکا گھوش نے نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے رام مندر کیس پر سخت تنقید کے باوجود مودی کے منہ سے ایک لفظ بھی نہ نکلنا انتہائی تشویشناک ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ اور انسانی امدادی امور کی رابطہ تنظیم کے ساتھ مل کر عالمی انسانی ہمدردی کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے انسانی امدادی امور کے انڈر سیکرٹری جنرل اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈی نیٹرTom Fletcher سے ملاقات کے دوران کہی۔
وزیراعظم نے دنیا بھر میں پیچیدہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی امدادی امور کی رابطہ تنظیم کی جانب سے انجام دی جانے والی قیمتی انسانی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں پاکستان کی معاونت پر تنظیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پرTom Fletcherنے ملاقات کا وقت دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور اقوام متحدہ کے انسانی امدادی امور کے دفتر کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور قریبی تعاون کو سراہا۔
انہوں نے افغانستان میں انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے انسانی امدادی امور کی رابطہ تنظیم کی مسلسل حمایت پر پاکستان کی بھی تعریف کی۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے ترکیہ کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ ترکیہ کے یومِ جمہوریت اور قومی اتحاد کے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ ایک مضبوط معاشی اور دفاعی قوت کے طور پر ابھرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی معاملات پر ترکیہ کے مؤقف کی مسلسل حمایت کی، جبکہ ترکیہ نے مسئلہ جموں و کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے حق میں آواز بلند کی۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان اور ترکیہ اپنی دوستی کو مزید مضبوط بناتے رہیں گے اور ترقی و خوشحالی کے نئے سنگِ میل حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سارک چارٹر کے ساتھ پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے رابطوں، پائیدار ترقی اور جنوبی ایشیا کے عوام کی مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے علاقائی تعاون کو دوبارہ فعال کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
وہ جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کے سیکرٹری جنرل، ایمبیسڈر محمد غلام سرور خان سے گفتگو کررہے تھے، جنہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔
وزیراعظم نے سارک کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی مدتِ ملازمت کے دوران علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں سیکرٹری جنرل کی مخلصانہ خدمات اور قیادت کو سراہا۔
انہوں نے سفیر محمد غلام سرور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سارک کے سیکرٹری جنرل نے سارک کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی مدتِ ملازمت کے دوران پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
انسٹاگرام پر مداحوں کے سوال و جواب کے دوران ایک صارف نے پوچھا کہ کیا وہ اپنی والدہ کے اخراجات اٹھاتی ہیں؟ اس پر کومل عزیز نے جواب دیا، ’’نہیں، میرا ماننا ہے کہ خاندان کے اخراجات اٹھانا مرد کی ذمے داری ہے۔‘‘ اداکارہ نے اس موقع پر مالی منصوبہ بندی اور بچت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’میرے مرحوم والد نے بچت اور سرمایہ کاری کے ذریعے والدہ کو مالی طور پر اتنا مستحکم بنا دیا ہے کہ انہیں اپنے بچوں پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بعض صارفین کے مطابق اگر اولاد استطاعت رکھتی ہو تو والدین کی مدد کرنا بیٹے اور بیٹی دونوں کی ذمے داری ہے، جبکہ دیگر نے کومل عزیز کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے ان کے والد کی دور اندیشی کو سراہا۔ واضح رہے کہ کومل عزیز ان دنوں اداکاری سے دور ہیں اور اپنی فیشن برانڈ ’امل بائے کومل‘ پر توجہ دے رہی ہیں۔
صبا فیصل نے کہا کہ سوشل میڈیا کسی کا ذاتی ڈرائنگ روم نہیں، جہاں کوئی بھی کسی فنکار کی محنت پر بے دھڑک تنقید کرتا رہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا، "نادیہ، آپ سجل علی جیسی باصلاحیت فنکار پر تنقید کرنے والی کون ہوتی ہیں؟" صبا فیصل کا کہنا تھا کہ سجل علی ایک منجھی ہوئی اور باوقار اداکارہ ہیں، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ ان کے مطابق فنکاروں کی محنت کا احترام کیا جانا چاہیے اور تنقید ہمیشہ تعمیری انداز میں ہونی چاہیے۔
نجی نیوز چینل کے شو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نبیحہ علی خان نے کہا کہ میری اور حارث کی کبھی لڑائی نہیں ہوئی، ہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی، اگر سامنے سے شوہر کچھ بول بھی دیتے ہیں تو میں خاموش ہو جاتی ہوں، کیونکہ میں لڑنے والوں میں سے ہوں ہی نہیں۔ نبیحہ علی خان نے دعویٰ کیا کہ میں سامنے سے جواب نہیں دیتی، کیونکہ میرا جواب دینے کا انداز بہت خطرناک ہے، میں بولتی ہی نہیں ہوں، میں صرف ٹی وی پر بولتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ حارث سے ایسی لڑائی کبھی نہیں ہوئی جس میں ہم دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بدتمیزی کی ہو، یہ تو سوشل میڈیا صارفین پتا نہیں کہاں سے یہ باتیں لے آتے ہیں، اور کہاں کی بات کو کہاں جوڑ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک میں کسی چیز کی تصدیق نہ کروں یا میں خود آ کر کوئی ویڈیو نہ بناؤں، تب تک آپ لوگ یہ کام کر ہی نہیں سکتے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت صوبے بھر کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر صاف اور میٹھا پانی پہنچانے کا مشن تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔ بہاولپور اور رحیم یار خان سمیت مزید تین شہروں میں 494 مراکزِ آب اور 19 اوور ہیڈ ذخائر پر کام جاری ہے، جس کی ڈیڈ لائن 30 ستمبر 2026 ہے۔
اس منصوبے کے تحت روزانہ لاکھوں لیٹر فلٹرڈ پانی فراہم کر کے لاکھوں شہریوں کی پیاس بجھائی جائے گی۔ ہمارا عزم ہے کہ پنجاب کا کوئی بھی گھر صاف اور معیاری پانی کی نعمت سے محروم نہ رہے۔
آگرہ میں دریائے جمنا کے کنارے تقریباً 400 سال سے پوری دنیا کے لیے ’محبت کی نشانی‘ تصور کیا جانے والا دنیا کا نیا ساتواں عجوبہ تاج محل آج کل ایک تنازعے کا شکار ہے۔
کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ تاج محل پہلے مندر ہوا کرتا تھا اور اس کے شواہد آج بھی اس کے تہہ خانوں میں پوشیدہ ہیں۔
کالعدم قرار دی گئی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مظفر آباد کی جانب لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں۔


