Pakistan Cricket Squad Asian Games 2026 History

Pakistan Cricket Squad Asian Games 2026 History

 پاکستان کرکٹ اسکواڈ ایشین گیمز 2026 (Pakistan Squad Asian Games)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین گیمز(Asian Games) 2026 کے لیے 15 رکنی مردوں کی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ساہبزادہ فرحان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبدالصمد نائب کپتان ہوں گے۔ ٹورنامنٹ 24 ستمبر سے جاپان میں شروع ہوگا۔ ٹیم میں چار نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں جن میں اکِف جاوید، علی رضا، معاذ صادق اور سعد مسعود شامل ہیں۔ یہ چاروں کھلاڑی ابھی تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کے لیے نہیں کھیلے۔ علی رضا حال ہی میں پی ایس ایل اور انڈر 19 ایشیا کپ میں شاندار پرفارمنس دے چکے ہیں۔ 

15-member Men's squad announced for Asian Games 2026

 پاکستان اسکواڈ(Pakistan Cricket Squad): 

ساہبزادہ فرحان (کپتان)(Sahibzada Farhan (captain))،

 عبدالصمد(Abdul Samad (vice-captain))، 

ابرار احمد(Abrar Ahmed)،

 احمد دانیال(Ahmed Daniyal)،

 آکف جاوید(Akif Javed)،

 علی رضا(Ali Raza)،

 عرفات minhas، 

حیدر علی(Haider Ali)،

 حسن نواز(Hasan Nawaz)،

 معاذ صادق(Maaz Sadaqat)،

محمد سلمان مرزا(Mohammad Salman Mirza)،

سعد مسعود(Saad Masood)،

سائم ایوب(Saim Ayub)،

صوفیان مقیم(Sufyan Moqim)،

عثمان خان (ویکٹ کیپر)Usman Khan (wicket-keeper)۔

ایشین گیمز(Asian Games)میں پاکستان کی ٹیم نسبتاً نوجوان ہے۔ سائم ایوب، عثمان خان، ابرار احمد اور حیدر علی جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پچھلے ایشین گیمز میں پاکستان سیمی فائنل میں افغانستان سے ہار کر برانز میڈل میچ میں بھی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا شکار ہوا تھا۔

 یہ ٹورنامنٹ 10 ٹیموں پر مشتمل ہے اور پاکستان کے لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنے کا اچھا موقع ہے۔ ساہبزادہ فرحان نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ریکارڈ رنز بنائے ہیں جو ان کی قیادت کے لیے اعتماد بڑھاتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ شائقین اس ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔


یاد رہے کہ  ایشین گیمز میں کرکٹ کا آغاز 2010 کے گوانگ زو ایشین گیمز سے ہوا۔ اس سے قبل یہ کھیل ایشین گیمز کا حصہ نہیں تھا۔ 2010 اور 2014 میں یہ شامل رہا، 2018 میں خارج کیا گیا لیکن 2022 (2023 میں منعقد) میں واپس آیا اور اب 2026 میں جاپان میں بھی کھیلا جا رہا ہے۔


 2010 گوانگ زو: مردوں کے ایونٹ میں بنگلہ دیش نے گولڈ میڈل جیتا، افغانستان سلور اور پاکستان برانز حاصل کیا۔ خواتین کے مقابلے میں پاکستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، بنگلہ دیش کو فائنل میں 10 وکٹوں سے ہرایا۔ ندا ڈار کی آل راؤنڈ پرفارمنس یادگار رہی۔


 2014 انچون: مردوں میں سری لنکا چیمپیئن بنا، افغانستان دوسرا اور بنگلہ دیش تیسرے نمبر پر رہا۔ پاکستان کی ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔

 خواتین میں بھی پاکستان نے اچھا پرفارم کیا۔

 2023 ہانگ زو: بھارت نے مردوں کا گولڈ جیتا (فائنل بارش کی وجہ سے افغانستان کے ساتھ واش آؤٹ ہوا)۔ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچا لیکن برانز میڈل میچ میں بنگلہ دیش سے ہار گیا اور چوتھے نمبر پر رہا۔ بھارت نے خواتین میں بھی گولڈ جیتا۔


ایشین گیمز(Asian Games)  کرکٹ T20 فارمیٹ میں کھیلا جاتا ہے۔ 2026 میں جاپان (آیچی ناگویا) میں مردوں اور خواتین دونوں ٹورنامنٹس 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک شیڈول ہیں۔ پاکستان میں ساہبزادہ فرحان کی قیادت میں نوجوان ٹیم تیار ہے۔ پاکستان نے مجموعی طور پر مردوں میں ایک برانز میڈل جبکہ خواتین میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیتا ہے اور ایشیا کے کرکٹ ممالک کے درمیان مقابلہ بڑھاتا ہے۔